فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 64 فوجی زخمی، پینٹاگون کی تصیح

January 31, 2020

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملے میں 64 امریکی فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ پینٹاگون اس سے قبل دو دفعہ زخمی اہلکاروں کی تعداد مختلف بتا چکا ہے۔

پینٹاگون نے ایک بار پھر ایرانی حملے میں زخمی امریکی فوجی اہلکاروں کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 64 تھی جنہیں شدید دماغی چوٹیں آئی تھیں۔

ایران نے القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔

امریکی صدر نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ ایرانی حملے میں کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔