کراچی، فیڈرل بی ایریا سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

February 02, 2020

فیڈرل بی ایریا سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں خفیہ اطلاع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 7 مارٹر گولے، 75میگزین ، بارود سے بھرے 53 باکس ،ایک سٹیلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔