بلدیہ کے تحت قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ ماڈل زون نے جیت لیا

February 03, 2020

میئر کراچی وسیم اختر فاتح ٹیم ماڈل زون کو ٹرافی دیتے ہوئے۔

ماڈل زون نے قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کورنگی زون کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ نیئر رضا کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بلدیہ کورنگی کے زیراہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اراکین رابطہ کمیٹی، میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر ارشد حسن، ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی بلدیہ کورنگی میں قائد اعظم کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی، ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چار ٹیمیں بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کے بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل تھی اور دیگر چار ٹیمیں ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دران پر مشتمل تھی۔

فائنل میں ماڈل زون نے 50 رنز بنائے جس میں ڈسٹرکٹ کے چیئرمین نیئر رضا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 25رنزبنائے۔

جواب میں کورنگی زون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 42 رنز اسکور کرسکی۔

فائنل کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اخترنے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید نیئر رضا کو شاندار کھیل پیش کرنے اور ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارک باد دی۔