روس: دوسری جنگ عظیم میں بچھڑنے والی 2 بہنیں 78 سال بعد مل گئیں

February 05, 2020

روس : دوسری جنگ عظیم میں بچھڑنے والی 2 بہنیں 78 سال بعد مل گئیں

روس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بچھڑنے والی دو بہنیں 78 سال بعد آملیں، دونوں بہنیں 1942میں اسٹالن گراڈ میں نازی فوج کی بمباری کے دوران بچھڑ گئی تھیں۔

94 سالہ روزالینا اور 92 سالہ یولیا 78 سال بعد ایک دوسرے سے ملتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، روزالینا جس عمارت میں موجود تھی وہ جرمن فوج کی بمباری میں مکمل تباہ ہوگئی تھی۔

روزالینا کا خاندان اسے مردہ سمجھ کر شدید بمباری سے بچنے کے لیے اسٹالن گراڈ سے نکل گیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم میں جس وقت دونوں بہنیں بچھڑیں روزالینا کی عمر 16 اور یولیا کی عمر 14سال تھی۔