پاکستان مسئلہ کشمیر پر او آئی سی سے رابطے میں ہے، دفترخارجہ

February 06, 2020

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی میڈیا سے گفتگو

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی سےرابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی اقلیتوں پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، دفترِ خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت قیادت کی سطح پر متعین کی جاتی ہے، خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے وزارت خارجہ اس پر عمل کرتی ہے۔

ہفتہ واربریفنگ کےدوران ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ کےمسئلہ کشمیر پر کردار ادا نہ کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں ، اوآئی سی کشمیر پرپاکستان کا بہت بڑا حمایتی رہا ہے ، مسئلہ کشمیر سے متعلق اوآئی سی قیادت کےساتھ رابطے میں ہیں۔