• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اقلیتوں پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، دفترِ خارجہ

عائشہ فاروقی کی اسلام آباد میں نیوز بریفنگ


دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کہتی ہیں کہ پاکستانی اقلیتوں کےبارےمیں بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کو آج 172 دن ہو گئے ہیں، وہاں قابض ظالم بھارتی فورسز نے حال ہی میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: 5 ماہ میں دوسری بار مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا گیا

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو غیر انسانی پابندیوں کا سامنا ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین