چین میں تیز رفتار کار نے ایمبولینس کو ٹکر مار دی

February 07, 2020

چین میں تیز رفتار کار نے ایمبولینس کو ٹکر مار دی

دنیا بھر میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

چین میں ایسا ہی ایک خطرناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرخ بتی پر سگنل کراس کرنے والی ایک ایمبولنس کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبولنس میں سوار خاتون مریضہ سمیت پانچوں افراد حادثے میں محفوظ رہے۔