پیسا ایوارڈ 2020 میں کس کا انداز سب سے بہترین؟

February 09, 2020

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) 2020

دبئی میں ہونے والے پاکستان کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین (پیسا) ایوارڈ 2020 میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے خوبصورت لباس میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

پاکستان کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین (پیسا) ایورڈ 2020 کا انعقاد دبئی میں کوکا کولا ارینا میں کیا گیا جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے ناصرف شرکت کی بلکہ موسیقی اور رقص کرکے تقریب میں موجود شرکا کے دِل بھی جیتے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایوارڈ (پیسا) 2020 ،نامور اداکارؤں کے جلوہ گِر انداز:

مومنہ مستحسن:

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کے لیے پیلے رنگ کی فراک کا انتخاب کیا جس نے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیے۔

ماہرہ خان:

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا اور اُن کے اِس مغربی انداز نے اُن کو سب سے منفرد بنایا جبکہ لوگوں نے اُن کے اِس انداز کو بےحد پسند بھی کیا۔

آئمہ بیگ:

گزشتہ کچھ دِنوں سے خبروں کی دُنیا میں آگے آگے رہنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے پیسا ایوارڈ 2020 کی تقریب میں شرکت کے لیے ہر بار کی طرح اِس بار بھی مغربی لباس کا انتخاب کیا، اُنہوں نے کالے رنگ کی خوبصورت میکسی پہنی ہوئی تھی۔

سارہ خان:

تقریبات میں شرکت کے لیے مشرقی لباس کا انتخاب کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے اِس مرتبہ بھی پیسا ایوارڈ 2020 میں مشرقی انداز کی حسین ساڑھی زیب تن کی تھی جس کا رنگ کالا تھا اور اُن کے اِس انداز کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

ثنا جاوید:

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈراما سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ ثناءجاوید نے ہر تقریب کی طرح پیسا ایوارڈ (پیسا) 2020 میں بھی شرکت کے لیے سادگی کو اپناتے ہوئے کالے رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی، اُن کے اِس مشرقی انداز نے دیکھنے والوں کو اُن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

زارا نور عباس:

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مشرقی بنارسی ساڑھی پہن کر اور بالوں میں جُوڑا بنا کر پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کی۔

حرا مانی:

ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ ڈراما دینے والی حرا مانی نے مغربی انداز کی سلور رنگ کی چمچماتی میکسی زیب تن کرکے پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کی۔

عروہ حسین:

اداکارہ و ماڈل عُروہ حسین نے پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کے لیے مغربی طرز کی میکسی کا انتخاب کیا۔

عائشہ عُمر:

پیسا ایوارڈ 2020 میں اداکار ہ و میزبان عائشہ عُمر نے سلور رنگ کی مغربی انداز کی میکسی زیب تن کی۔

حریم فاروق:

اداکارہ حریم فاروق رنگ نے سُرخ رنگ کی سادہ میکسی زیب تن کرکے پیسا ایوارڈ 2020 میں شرکت کی۔