آسٹریلیا: سانپ کے بارے میں معلومات دیتی رپورٹرخوفزدہ ہو گئی

February 10, 2020

آسٹریلیا: سانپ کے بارے میں معلومات دیتی رپورٹرخوفزدہ ہو گئیں۔

براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ ایک نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

جی ہاں، آسٹریلوی نیوز چینل کی خاتون صحافی ریپٹائل سینٹر میں سانپ کی حفاظت اور اس سے متعلق ناظرین کو معلومات دے رہی تھیں۔

انھوں نے اس موقع پر سانپ کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اپنے کندھے اور گردن کے گرد ایک سانپ کو لپیٹ رکھا تھا کہ اس دوران سانپ نے ایک دم مائیک پر حملہ کردیا اور یوں خاتون رپورٹر کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں۔

یوں بہادری ظاہر کرتی لیکن سانپ سے ڈرتی خاتون رپورٹر کے انداز پر وہاں موجود افراد ہنسنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ناظرین بھی مسکرائے بغیر رہ نہ سکے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔