آبشار اُلٹی بہنے کی ویڈیو وائرل

February 13, 2020

اسکاٹ لینڈ میں 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹا بہنے پر مجبور کر دیا۔

یہ دلکش نظارہ اسکاٹ لینڈ میں دیکھنے کو ملا جب طوفانی موسم پہاڑوں سے بہنے والی آبشار کے راستے کی رکاوٹ بن گیا اور طوفانی ہواؤں سے پانی اوپر کی جانب اڑنے لگا۔

ہوا کی شدت اور رفتار اس قدر تیز تھی کہ اس نے آبشار کے پانی کو اچھال کر پیچھے پھینکنا شروع کردیا جس سے یوں لگنے لگا کہ آبشار الٹی بہہ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے قدرت کے حسین منظر پر حیرانی و تعجب کا اظہار کیا۔