زکریا شاہ سی پیک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو مقرر

February 14, 2020

وفاقی حکومت نے سید زکریا علی شاہ کو 3 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ہے۔

حکومت نے سیکریڑیٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر سید زکریا علی شاہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر کام کر رہے تھے۔

زکریا علی شاہ کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔