کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آذربائیجان کو بھی ہرا دیا

February 15, 2020

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آذربائیجان کو بھی ہرا دیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) کبڈی ورلڈ کپ کے چھٹے روز پاکستان نے پول بی میں اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔ 15فروری کو پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور ایران کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز گجرات میں پاکستان نے آذربائیجان کو 40-30سے ہرادیا۔ بھارت نے انگلینڈکو 44-26سے ہرایا۔