برطانوی ہائی کمشنر’باجا ‘ بجانے لگے

February 15, 2020

برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے سیالکوٹ میں موجود باجا بجانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچین ٹرنر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں دنیا بھر کے باجے بنانے کی صنعت دنیا کی دوسری بڑی صنعت ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ میں موجود موسیقی کے آلات کی سب سے بڑی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف موسیقی کے آلات کو دیکھنے کا موقع ملا۔

دورے کے دوران انہوں نے خود بھی باجا بجایا، ناصرف یہ بلکہ انہوں نے اس کام پر معمور شخص کی ویڈیو بھی شیئر کی۔