21 فروری کو نمائش و فیسٹول کا افتتاح چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کرینگے

February 16, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت نرسری پارک لطیف آباد نمبر 6 میں موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش و فیملی فیسٹول منعقد کررہی ہے۔ صدر ڈویژن ندیم قاضی نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کیلئے صحت مند تفریح کا اہتمام کررہے ہیں‘ 21 فروری کو نمائش و فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کرینگے‘ انکے ہمراہ صدر انیس قائم خانی و صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی بھی ہمراہ ہونگے‘ فیملی فیسٹول میں مختلف انواع و اقسام کے پھولوں کے علاوہ اسٹال بھی لگائے جائینگے جہاں کھانے پینے کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاءرعایتی قیمتوں پر دستیاب ہونگی۔ اس فیسٹول میں اساتذہ‘ مختلف کالجز و اسکول کے طلبہ کے علاوہ معززین شہر کو دعوت نامے دے رہے ہیں۔