پی سی بی کی غلطی، سرفرازاحمد کی تصویر غائب

February 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیا یہ محض اتفاق ہے یا پی سی بی کی فاش غلطی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کئی تصاویر آویزاں ہیں لیکن پاکستان کو ٹی ٹوئینٹی میں نمبر ایک بنانے والے اور دفاعی چیمپین سرفراز احمد کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔کوئٹہ کے آسٹریلوی شین واٹسن کی تصویر ضرور لگی ہوئی ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہفتے کو ندیم عمر سے بھی پریس کانفرنس میں اس بارے میں سوال کیا گیا لیکن انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں بھی سرفراز احمد کی تصویر موجود ہے ہوسکتا ہےکہ میڈیا نہ دیکھ سکا ہو۔