شہداء سہون کے خاندانوں کو انصاف نہ ملنا افسوسناک ہے، شیعہ علماء کونسل

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے شہدائے سہون کی بر سی اور عراق میں امریکی ڈورن حملے میں شہید ہونے والے قاسم سلیمانی اور ابو مہندی المہندس کے چہلم کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے علامہ تقی شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے شہداء سہون کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک ہے عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں آنا اور نظام کو بدلنا ہوگا ،سیاسی قوت اور طاقت کے ذر یعے ہی حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ ریاض حسین الحسینی ،علامہ اسد اقبال ،حسنین مہدی و دیگر کا خطاب میں کہنا تھا سانحہ سہون کو ہم بھولے نہیں ہیں آج شہداء کی برسی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ دھماکوں کو ذریعے جان تو لے سکتے ہو لیکن تشیع کے نظر یے کو ختم نہیں کر سکتے ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قا تلوں اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے ،اب بھی مزار پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں لہذاں لعل شہباز قلندر فورس کے نام سے ایک فورس تشکیل دی جائے جو صرف مزار کی سیکیورٹی پر مامور ہومزار کے احاطے میں قائم شدہ دکانوں کو ختم کرکے مزار کے تقدس کو بحال اور زائرین کو سہولتیں دی جائیں۔