ٹڈی دل پر فوری قابو نہ پایا تو اسکے اثرات برے ہونگے، خسرو بختیار

February 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق خسرو بختیار نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ اوکاڑہ کے پیپلی پہاڑ علاقے میں ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نےکہا کہ ٹڈی دل کاحملہ حکومت کے لیے چیلنج ہےاگر اس پر فوری قابو نہ پایا تو اس کے اثرات برے ہونگے ،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کو تلف کر نے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے،خسرو بختیار نے کہا پاکستان میں ٹڈی دل کا 27سال بعد حملہ ہوا ہے،فصلوں کی تباہی کا تخمینہ لگانے کی ہدایات کی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ متاثرہ کاشتکاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، وفاقی کابینہ کی مکمل توجہ ٹڈی دل کا خاتمہ پر ہے، حکومت نے اب تک 85 فیصد معاملے پر قابو پالیا ہے۔