گھنٹہ گھر بازار پشاور میں تجاوزات کی بھر مار

February 17, 2020

پشاور( وقائع نگار)گھنٹہ گھر بازار پشاور میں تجاوزات کی بھر مار سےراہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ گھنٹہ گھر بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے راہ گیروں کو درپیش پریشانی کا خاتمہ کیا جائے بعض دکانداروں نے سامان دکانوں سے پندرہ پندرہ فٹ باہر روڈ پر لگا کر جہاں روڈ کو بند کر کے راہ گیروں کو مشکل میں ڈال رکھا ہےچند دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنےسے دیگر دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ بار بار درخواستوں کے باوجود بھی محکمہ بلدیات کے اہلکار ٹھوس کارروائی نہیں کر رہے ۔