ٹائیگر ٹورسٹس کے پیچھے پڑ گیا

February 17, 2020

ٹائیگر ٹورسٹس کے پیچھے پڑ گیا

جنگل میں سیر کے لیے نکل جانا جنگلی حیات سے دلچسپی رکھنے والوں کا مشغلہ ہوتا ہے، اس کام کے لیے متعلقہ حکومتیں اقدامات بھی کرتی ہیں۔

تاہم ان اقدامات کے باوجود کبھی کبھار سفاری پر جانے والے افراد مشکل میں پھنس جاتے ہیں، بھارت میں کچھ ٹورسٹس کو ایسی ہی ایک مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جنگل میں سیر کے لیے جانے والے افراد اس وقت اپنے ہوش کھو بیٹھے جب ایک ٹائیگر نے ان کی گاڑی کا پیچھا کرنا شروع ہوا جس کے بعد انہیں یہ احساس ہوگیا کہ وہ ممکنہ طور پر اس ٹائیگر کی خوراک بننے ہی والے ہیں۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک جنگل میں سیر کرنے والوں کا راستے میں موجود 2 ٹائیگرز سے سامنا ہوگیا۔

ان ٹائیگرز میں سے ایک نے اس گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کیا، اپنے روایتی انداز میں پہلے وہ ہلکے ہلکے بھاگتا رہا لیکن اچانک ہی اس نے اپنی رفتار میں اضافہ کردیا۔

یہ ویڈیو گاڑی میں سوار ایک گائیڈ نے بنائی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی وہ ٹائیگر ان کے قریب آیا تو گاڑی میں موجود ٹورسٹس نے چلانا شروع ہوئے اور ڈرائیور سے گاڑی کو مزید تیز بھگانے کا کہا۔

گاڑی کی اسپیڈ بڑھنے کے ساتھ ہی وہ ٹائیگر اب ٹورسٹس سے بہت پیچھے رہ چکا تھا اور یہ منظر دیکھتے ہوئے ان افراد نے سکھ کا سانس لیا۔

چھتیس گڑھ فوریسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سیر کے لیے آنے والوں کو ایک گائیڈ اور ایک ڈرائیور دیا جاتا ہے، تاہم یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گاڑی میں موجود ان دونوں افراد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

محکمہ جنلات کی جانب یہ بیان جاری کیا گیا کہ ان افراد کو حکومت کی جانب سے ایسے حالات سے نمٹنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ وہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی جانب کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے اس صورتحال پر قابو پانا چاہیے تھا جس میں انہوں نے غفلت برتی۔