انٹرنیٹ کرائمز سے امریکیوں کو اربوں ڈالرز کا نقصان

February 18, 2020

کراچی (جنگ نیوز) انٹرنیٹ کرائمز کی وجہ سے امریکیوں کو سالانہ اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانیہ دُوسرے نمبر پر ہے۔ ایف بی آئی کے انٹرنیٹ کرائم کمپلینٹ سنٹر نے 2019ء کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق 2019ء میں 467361 شکایات درج کرائی گئیں جو اوسط 1300 شکایات یومیہ بنتی ہیں جبکہ 2000ء سے انٹرنیٹ کرائم کے حوالے سے 4883231 شکایات مجموعی طور پر درج ہوئیں۔ ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سائبر کرائمز کے نتیجے میں لوگوں کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے نقصانات برداشت کرنے پڑے ۔ 2018ء میں نقصانات کا حجم دو ارب 70 کروڑ ڈالرز رہا۔