پنجاب یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلرز کے اعزا زمیں ظہرانہ

February 19, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق وائس چانسلر ز کے اعزاز میں ظہرانے کا انعقاد کیاگیا جس میں میں پنجاب یونیورسٹی کے 1974 میں تعینات ہونے والے وائس چانسلر شیخ امتیاز علی اور 1984 میں تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلرز جنرل ریٹائرڈ ارشد محمود، افضل بیگ، مجاہد کامران،عارف بٹ،پنجاب یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم خان، جی سی یو فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال،ایم این ایس یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر اکرم چوہدری، ہزارہ یونیورسٹی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس،ویمن یونیورسٹی ملتان کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ حسنین، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پنجاب یونیورسٹی میں حالیہ اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔وائس چانسلرز نے خوشگوارلمحات کی یادیں تازہ کیں۔اجلاس میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں کی والدہ اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر خیرات ابن رسا کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔