میپکو ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 15بجلی چور پکڑے گئے

February 19, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 15 بجلی چور پکڑ لئے ۔ ایک لاکھ 91 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 32 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد ۔ 5ایف آئی آرز درج ۔ ملتان میں 17گھریلو صارفین کو 23514 یونٹس چوری کرنے پر 489272 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13گھریلو صارفین کو 16099 یونٹس چوری کرنے پر 221098 روپے جرمانہ اور 4 مقدمات درج کئے گئے، وہاڑی میں 19 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 27509 یونٹس چوری کرنے پر 471817 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بہاولپور میں 10گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 15328 یونٹس چوری کرنے پر 271990 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ساہیوال میں 21گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 24424یونٹس چوری کرنے پر 365394روپے جرمانہ کیا گیا