ڈریس ڈیزائنر بھی ایف بی آر کے رڈار پر آگئے

February 19, 2020

ڈریس ڈیزائنر بھی ایف بی آر کے راڈار پر آگئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رڈار پر کراچی کے ڈریس ڈیزائنرز بھی آگئے۔

لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی۔

لاکھوں روپے کے جوڑے بیچنے والے ڈریس ڈیزائنرز کا ٹیکس کی مد میں محض چند ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف بی آر بھی فعال ہوگیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، جن میں کچھ ڈیزائنرز تو ریٹرن بھی فائنل نہیں کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دونوں ایف بی آر نے متعدد شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو بھی نوٹسز جاری کیے تھے۔