جنوبی کوریا ،سابق صدر کو غبن کے جرم میں 17 سال قید

February 20, 2020

سیئول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر لی میونگ باک کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے رشوت اور غبن کے جرم میں 17 سال کی قید سنا کر جیل بھیج دیا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لی میونگ باک کو مقامی عدالت نے 2018 میں 15 سال قید اور 13 ارب وان (ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر) جرمانہ کیا تھا جس کے بعد وہ مختصر عرصے کے لیے جیل میں بھی رہے تھے۔