شکارپورمیں گھر کو آگ لگادی ، لڑکی جاں بحق،2 زخمی

April 02, 2016

شکارپورمیں مشتعل افراد گھر کوآگ لگاکر فرار ہو گئے جس کے نتیجہ میںآگ سے جھلس کر ایک لڑکی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔

شکارپور کے شاہی باغ محلہ میں نامعلوم افراد ڈکیتی کی نیت سے بدر الدین شیخ نامی شخص کے گھر گھس گئے لیکن کچھ نہ ملنے پر گھر میں آگ لگا کر فرار ہوگئے ،آگ لگنےسے ایک لڑکی جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک لڑکی اور بچہ جھلس گئے ۔گھر کے دیگر افراد نے اہل علاقہ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

گھر کے سربراہ بدرالدین کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔