پنجاب حکومت نے نمبر داری کی گرانٹ پر پابندی ختم کر دی

February 20, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے نمبر داری کی گرانٹ پر پابندی ختم کر دی۔ نمبردار کی وفات کی صورت میں رقبہ نئے نمبردار کو الاٹ کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز بورڈ آف ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمبرداری سکیم کے تحت نمبردار کی وفات کی صورت میں رقبہ نئے نمبردار کو الاٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماضی کی نگران پنجاب حکومت نے نمبرداری گرانٹ کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی تھی ۔