آرمی چیف کی کویتی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات

February 20, 2020

آرمی چیف کی کویتی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ کویت میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور سے ملاقات ہوئی جس میں کویت اور پاکستان کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدیر اور لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق الرافع سے بھی ملے۔

آرمی چیف نے کویت میں ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ، کویت کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کوبھرپور طور پر سراہا ہے۔

ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دفاعی مصنوعات، تربیت اور افرادی قوت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ کے کویت آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدیر نے استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گيا ۔