سنگاکارا کیلئے وزیر اعظم عمران کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

February 21, 2020

سنگاکارا کیلئے وزیر اعظم عمران کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہو گیا سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہونے کا وزیر اعظم کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے ۔ آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔ انہوں نے ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ گراونڈ پہنچیں اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔ ہم پی ایس ایل میں شریک سبھی ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں ۔