بھارتی فنکاروں کا پاکستانیوں سے پیار کم نہیں ہوتا، شتروگھن سنہا، لاہور میں شادی میں شرکت

February 21, 2020

شتروگھن سنہا کی لاہور میں شادی میں شرکت

لاہور (نمائندہ جنگ) بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور آئے ہوئے ہیں۔ وہ بزنس مین میاں اسد احسان کے صاحبزادے میاں احمد کی بیوٹیشن حنا بیگ سے شادی میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔مہندی کی رسم بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں ہوئی، شتروگھن سنہا کے علاوہ اداکارہ ریما خان بھی اس میں شریک تھیں۔ شتروگھن سنہا نے کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات جیسے بھی ہوں ، بھارتی فنکاروں کا پاکستانیوں سے پیار کم نہیں ہوتا۔