سعودی، امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے ہوں گی

February 21, 2020

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب اور امریکہ کی افواج کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے ہوں گی۔خلیج عرب میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشقوں کو ’نائٹیکل ڈیفائنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔مشقوں کے دوران سعودی عرب کی بحریہ شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر مشرقی بیڑے کی موجودگی میں امریکی نیوی کی میزبانی کرے گی۔نائٹیکل ڈیفائنڈر مشقیں دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔مشترکہ مشقوں کا مقصد جہاز رانی اور سمندری گزر گاہوں کو محفوظ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں سمندری افواج کی صلاحیت، استعداد اور جنگی تیاری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔