ملتان ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق

February 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق ہوئی، جس کی قیادت ائیر پورٹ منیجر مبارک شاہ نے کی۔ تقریب میں 404آرمی ایوی ایشن، پی اے ایف بیس ملتان و ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشق کے دوران ائیر پورٹ پر 50مسافروں کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ بھی کی گئی۔