پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف

February 21, 2020

پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائے گا ، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی ہے ۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجس میں تنظیم نے یہ اعتراف کیا کہ سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح پر سیاسی عزم کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ پاکستان جون 2020 تک مزید سفارشات پر عملدرآمد کرے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باقی ماندہ سفارشات پر عملدارآمد کا وعدہ کیا ہے جبکہ سفارشات پر عملدرآمد کے جائزے کے بعد ممبرز نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔