امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کا اطلاق شروع

February 22, 2020

امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کا اطلاق شروع

افغانستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کا اطلاق شروع ہوگیا۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کے آغاز کیلئے رات 12 بجے کا وقت مقرر تھا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہمیں محتاط انداز اپنانا ہوگا، ہماری فورسز صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں، طالبان کے علاوہ القاعدہ، داعش اور دیگر گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ افغانستان بھر میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس سمجھوتے پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا تو 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔