ماں بولی کی بنیاد پر صوبے کا مطالبہ تعصب کا باعث بنے گا، رکن الدین

February 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی نے ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنی ماں بولی سے محبت ہوتی ہے زبان کو صوبائی وعلاقائی شناخت کا زریعہ بنانے سے نفرتیں پروان چڑھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماں بولی کی بنیاد پر صوبے کا مطالبہ تعصب کا باعث بنے گا۔