سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عدالت طلب

February 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کرائی گئی لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ان پرسن طلب کرلیا ہے اور اس قسم کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائیگی۔ چار طالب علموں محمد عثمان، محمد حمزہ اقبال ، مدثر اکبر اور طلحہ ارشد نے درخواست دائر کی تھی۔