کامران اکمل نے پی ایس ایل 2020 کی پہلی سنچری بنالی

February 22, 2020

کامران اکمل نے پی ایس ایل 2020 کی پہلی سنچری بنالی

کامران اکمل نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی پہلی اور پی ایس ایل میں مجموعی طور پر اپنی تیسری سنچری بناڈالی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

یہ میچ پشاور زلمی نے 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

اس سے پہلے کامران اکمل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں یہ چھٹی سنچری اسکور کی گئی ہے۔

کامران اکمل کے علاوہ شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور کولن انگرم بھی پی ایس ایل میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری 54 گیندوں پر اسکور کی۔

پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کیمرون ڈلپورٹ کے نام ہے، انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

دوسری تیز ترین سنچری 50 گیندوں پر شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف بنائی تھی۔