جرمنی میں تعینات امریکی سفیرنیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ مقرر

February 23, 2020

برلن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کی نیشنل انٹیلیجنس کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ گرینیل اب جوزف مگوائر کی جگہ لیں گے جو گزشتہ برس اگست سے قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ چونکہ صدر ٹرمپ نے گرینیل کو قائم مقام ڈائریکٹر تعینات کیا ہے، اس فیصلے کی سینیٹ سے توثیق بھی لازمی نہیں۔ ناقدین نے صدر کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے پر کسی ایسے شخص کو تعینات کیا جانا چاہیے تھا، جس کا انٹیلیجنس امور میں وسیع تر تجربہ ہو۔