اقوام متحدہ کشمیریوں اور فلسطینی عوام کو انصاف دلائے، ثروت اعجاز

February 23, 2020

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے اب نیا پاکستان بھارت میں ضرور بنے گا،کفر کی حکومت چل سکتی ہے مگر ظلم وجبر کی نہیں چل سکتی،کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا ہوگئی مودی حکومت باز نہ آئی تو کشمیر یوں کے ساتھ ملکر بھارت کو جموں کشمیر سے نکال دینگے،اقوام متحدہ دنیا میں امن چاہتی ہے تو غیر جانبدار ہوکر کشمیریوں اور فلسطین کے عوام کو انصاف دلائے،مذہبوں میں ٹکراؤ تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کا اشارہ ہے،وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی وبے روزگاری پر قابوپانے کیلئے خود مانیٹرنگ کریں،موجودہ حالات میں بھی کرپشن اور اقرباء پروری وذخیرہ اندوزی سمجھ سے بالاتر ہے۔پاک بنگلہ دیش سیریز کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان میں اللہ کے فضل وکرم سے دہشتگردی کمزور ہوچکی ہے،امن وامان کے حالات دیگر بین الاقوامی ملکوں سے بہتر ہیں۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بجلی وگیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بغیر روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہے،حکومت کو بیرونی پالیسیوں کو مسترد اور میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی۔