پاکستان انتہا پسندی کے عفریت سے نکل رہا ہے: گورنر پنجاب

February 23, 2020

رنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہا پسندی کے عفریت سے نکلتا جا رہا ہے، پی ایس ایل کے میچز اس کا واضح ثبوت ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں پیر شاہ عنایت قادری کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان بحیثیت قوم متحد ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا پیغام صوفیائے کرام رحمۃ اللّٰہ علیہ نے پہنچایا، رب کے پیاروں نے ہمیشہ انسانیت اور محبت کا درس دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کا خاتمہ بھی ضروری ہے جو فرقہ واریت اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔