• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں، گورنر پنجاب

عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتوں کو افواہ قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ جب تک وزیراعظم عمران خان اور پنجاب اسمبلی کا اعتماد ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہیں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آٹے کے بحران میں کہیں نہ کہیں ہماری حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پوری کوششں کر رہےہیں، جلد از اجلد آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا احساس ہے، تبدیلی کی سوچ پر لوگ آواز اٹھاتے ہیں، ہمیں محتاط انداز میں مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین