• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسے لانگ مارچ کا شوق ہے وہ پورا کر لے: گورنر پنجاب

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ پورا کر لے، عوام وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر قصور بار ایسوسی ایشن مہر سلیم احمد کی قیادت میں وفد، پارٹی اراکین، وکلاء اور سیاسی وفود نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کا ایجنڈہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سزا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں، جس کےبعد جرم کر نے والے سزا سے بچ نہیں سکیں گے، فرسودہ نظام کو ختم کر کے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے مؤقف کی بھی جیت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مر کز بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی ادارے افواجِ پاکستان اور عوام کی امن کے لیے قربانیوں کو سراہ رہے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کے ساتھ وکلاء کا بھی اہم کردار ہے، سستا اور فوری انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین