ظفر مرزا نے ایران سے زائرین کی واپسی کی اجازت سے متعلق تردید کردی

February 23, 2020

ظفر مرزا نے ایران سے زائرین کی واپسی کی اجازت سے متعلق تردید کردی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایران سے زائرین کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایران سے زائرین کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شہوانی نے کہا تھا کہ ایران میں 14 دن قرنطینہ گزار کر آنے والوں کو پاکستان میں آکر بھی 14 دن کا قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

تاہم ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔