احمد گوڈیل ملازم نہیں تھے،سپر لیگ کیلئے رکھا گیا تھا، پی سی بی

February 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ احمد گوڈیل بورڈ کے ملازم نہیں تھے انہیں کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے لئے ماسٹر آف سیریمنی (ایم ایس) کے طور پر رکھا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا میں آکر انہوں نے تنازع کو ہوا دی اس لئے انہیں مزید کام سے روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز احمد گوڈیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مبارک ہو، آپ لوگ جیت گئے، مجھے پی سی بی نے معطل کردیا ہے ۔