ہاکی لیگ اسپانسر شپ کیلئے فیڈریشن متحرک

February 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈیشن کے حکام نے رواں سال اکتوبر میں ہونے والی پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ کے سلسلے میں اسپانسرز شپ کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ نے ہفتے کو کراچی میں قیام کے دوان دو سے تین نجی اداروں کے حکام سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی، چند روزقبل پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد کھوکھر نے پاکستان کسٹمز کے علاوہ نیشنل بنک کی اہم شخصیات کے ساتھ میٹنگ کیں جس میں انہیں حوصلہ افزاء جواب ملا ہے۔