دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی، علماء

February 24, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی ۔ تحفظ ختم نبوت کے لئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار علماء نے جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ لاہور میں ایک روزہ تحفظ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔