ڈکیتی میںمزاحمت پر شہری قتل، 16 گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب، چوری اور لوٹنے کے متعدد واقعات

February 24, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) کمرشل مارکیٹ میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے شہری کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔ موٹر سائیکل سواروں کی لوٹ مار کا معمول آج بھی جاری رہا جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری 6گاڑیوں 10موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، مویشیوں، موبائل فونز، نقدی سے محروم ہو گئے۔ چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔ تھانہ نیوٹائون کے علاقہ میں 2مسلح افراد نے محمد ارسلان سے پرس چھینا جس پر اس نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو کر ہولی فیملی میں چل بسا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں اے ڈی وائی791 میں سوار شخص 17ہزار چھین لے گیا۔ ثناء رحمان سے نامعلوم عورت پرس چھین لے گئی۔ تھانہ پیرودھائی کے ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے 8لاکھ نقدی لٹ گئی جبکہ محمد شاکر سے موٹر سائیکل سوار موبائل چھین لے گئے۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقہ میں کمرے سے یاسر عرفات کا بٹوہ چوری‘ ولید عبداللہ اور احمد خان سے دو موٹر سائیکل موبائل اور پرس چھین لے گئے۔ فضل وہاب سے 3موٹر سائیکل سوار 14ہزار چھین لے گئے۔ تھانہ صادق آباد ڈھوک کشمیریاں میں موبائل چوری ہو گیا‘ تھانہ نصیرآباد گھر سے تالے توڑ کر 4لاکھ اور طلائی زیورات‘ محمد اعجاز کے گائے، 2بچھڑے اور 3بھینس چوری ہو گئیں۔ تھانہ صدر واہ سے دو موٹر سائیکل سوار موبائل چھین لے گئے۔ تھانہ روات عرفان علی سے ڈیڑھ لاکھ چھن گئے‘ محمد فاروق چشتی کے گھر کے تالے توڑ کر 44لاکھ 12تولے طلائی زیورات چوری ہو گئے۔ دریں اثناء تھانہ سیکرٹریٹ کشمیر ہائوس کے قریب خاتون سے موبائل چھینے کی کوشش کرنیوالا نوید پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ کراچی کمپنی جی ایٹ پمز کے چلڈرن وارڈ میں صالحین کے دو موبائل چوری ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو آسیہ لطیف نے بتایا ناصر پرویز سے گاڑی خریدی 5دن بعد اس نے غنڈوں کے ذریعے چھین لی۔ اب نہ پیسے واپس کر رہا ہے اور نہ گاڑی۔