کیا احد اور سجل کی شادی کا آغاز ہوگیا؟

February 24, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی احد اور سجل کی ڈھولکی کا ایک کیک زیر گردش ہے جس سے ان کے مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سجل اور احد کی شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے۔

احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویریں سجل کے بھائی محمد علی اور احد کی والدہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئیں ہیں۔

گزشتہ سال جون کے مہینے میں منگنی کا باضابطہ اعلان کرنے والے احد اور سجل کے مداح ان کی جانب سے شادی کی تقریبات کے باضابطہ اعلان کے بھی منتظر ہیں۔


دوسری جانب سجل کی قریبی دوست سعدیہ غفار نے بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

سعدیہ نے اپنی تصویر میں اس بات کی وضاحت تو نہیں دی کہ آیا وہ سجل کی ڈھولکی کی تقریب میں شریک ہیں تاہم انہوں نے تصویر لینے والے میں سجل اور ان کی بہن صبور کے بھائی کا نام تحریر کیا۔

مداحوں کو اس تقریب کے دولہا اور دلہن کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصویریں شیئر کی گئیں تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ شادی کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔