• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے سجل اور احد کی شادی کب ہوگی کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی کی بہن اداکارہ صبورعلی نے اپنے مداحوں سے سوالات کا ایک سیشن رکھا، اس دوران اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’سجل اور احد کی شادی کب ہوگی پلیز بتا دیں؟‘

اداکارہ نے مداح کو مزاح سے بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ جب میرے کپڑے تیار ہوجائیں گے۔‘

صرف یہی نہیں بلکہ احد اور سجل سے متعلق ایک اور سوال کیا گیا کہ’ احد رضا میر اور سجل علی کو ایک لفظ میں بیان کریں‘ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ’دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب صبور نے سجل علی سے محبت کا اظہار کیا ہے بلکہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بہن سے محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔

رواں سال عید الفطر کے موقع پر ڈرامہ انڈسٹری کی بے حد پسند کی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے جارہے ہیں۔


منگنی کے باضابطہ اعلان کے بعد صبور علی نے احد رضا میر کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا اور اپنی بہن سجل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شروع سے ہی میں نے خود پر سجل کے یقین، خیال اور پیار کا لطف اٹھایا ہے، میں سجل کے لیے انتہائی برکت اور پیار کی خواہش کرتی ہوں، اللہ آپ دونوں کو ہربری نظر سے بچائے۔

تازہ ترین