• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ سجل علی اور گلوکار احد رضا میر کی منگنی ہوگئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر باضابطہ منگنی کا اعلان کر دیا۔

فنکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے  لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔

دونوں ستاروں کے درمیان منگنی کی خبر ملتے ہی ان  کو مبارک باد کے پیغاموں کا تانتا بندھ گیا اور لوگوں نے دونوں سجل علی اور احمد میر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر متعدد ٹی وی ڈراموں کے ساتھ بالی وڈ فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین