ٹرمپ کیخلاف پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور پی پی پی یک زبان ہوگئیں

February 24, 2020

ٹرمپ کیخلاف پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور پی پی پی یک زبان ہوگئیں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) یک زبان ہوگئیں۔

حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی امریکی صدر کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اور اسلامی دہشت گرد نام کی کوئی چیز نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’اسلامی انتہا پسندوں‘ کے خلاف لڑنے اور اپنا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔